این ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

این ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان کی پیشگوئی کے مطابق، ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے 4 سے 5روز، دن کے اوقات کار میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں آئندہ ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا، درجہ حرارت میں اضافےکے باعث دوپہر یا شام میں طوفان و گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہفتہ بھر جاری رہنے والی ہیٹ ویو آبی ذخائر میں کمی، کھڑی فصلوں اور پودوں کو بھی متاثر کرنے کا باعث بن سکتی ہے، متعلقہ محکموں کو ضروری احتیاطی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ صوبائی و ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔