ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا تسلسل جاری ہے، اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی، اور انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 21 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری دن میں بھی غیر معمولی تیزی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس 1573 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 20 ہزار 450 پر بند ہوا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سٹاک مارکیٹ کا بلند ترین ریکارڈ 1 لاکھ 20 ہزار 796 پوائنٹس تھا، جو آج کے دن نئے سنگ میل سے پیچھے رہ گیا۔