”کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنا عمران خان کا مشن ہے“

”کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنا عمران خان کا مشن ہے“
لاہور(پبلک نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کر کے کرپٹ ٹولے کی بساط الٹ دی ہے ٗ منافقت کی سیاست کو ختم کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بہادری اور دلیری سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرکے اس ٹولے کی بساط کو الٹ دیا۔ کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنا عمران خان کا مشن ہے۔منافقت کی سیاست کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔تحریک انصاف کے جن کارکنان نے خلاف ووٹ استعمال کیا ہے انہوں نے مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل جمہوریت کے نام پر کھلواڑ ہوا۔سیاست کے نام پر مک مکا اور گٹھ جوڑ کا جنازہ نکلا ٗووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے نوٹ کو عزت دے کر اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونکا گیا ٗ کل کے گھناؤنے کھیل نے عمران خان کے بیانئے کو اور زیادہ تقویت دی ہے۔گیارہ جماعتوں کا متنجن آج نیا مطالبہ لے کر کھڑا تھااور راج کماری ٗ یوسف رضا گیلانی کی فتح کا ڈنکا بجا رہی تھیں۔مریم نواز اسلام آباد سے اپنی خاتون امیدوار کی شکست کو بھول گئیںفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے اوپن بیلٹ کا بیانیہ سپریم کورٹ کے سامنے بھی رکھا اور الیکشن کمیشن تک بھی اپنی آواز پہنچائی۔نقب زنی کرنے والا ٹولہ ایوان بالا کے تقدس کو مجروع کرنے پر تلا ہوا ہے۔ہم نے اداروں کو کرپشن سے پاک کرنا ہے۔چاروں اسمبلیوں کے ساتھ ہم نے اسلام آباد میں بھی ایک نشست لی۔تحریک انصاف سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے۔پیپلزپارٹی کو بلوچستان ٗ کے پی کے اور پنجاب میں کوئی نشست نہ مل سکی۔ عمران خان نے ان جماعتوں کو مخصوص صوبوں تک محدود کردیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔