پبلک نیوز: 13سال بعد سزائے موت کا ملزم بری۔ ملزم محمد اسحاق پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم اسحاق کو سزائے موت سنائی تھی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے13سال بعد سزائے موت کے ملزم کو بری کر دیا۔ ہائی کورٹ نے ملزم کو سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا.
مقتولہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم اسحاق نے اپنی بیوی کو ریتی کا وار کر کے قتل کیا۔ ملزم اسحاق اور رضیہ بی بی کی شادی کو صرف دو ماہ ہوئے تھے۔ ملزم پر قتل کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا رضیہ بی بی کو گر کر چوٹ لگی۔
ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی ریتی کا وار ثابت نہیں ہو سکا۔ اس واقعے کا اینی شاہد کوئی بھی نہیں۔ یہ واقع 2008 میں ملتان کے علاقے لپہ میں پیش آیا۔
جسٹس منظور ملک کا کہنا تھا کہ لگتا ہے مقتولہ کے بھائی اور والد کو ویسے ہی گواہ بنا دیا گیا۔ ایسے کیسز میں جھوٹے گواہ بنا دیے جاتے ہیں۔