سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

کراچی (پبلک نیوز) سونے کی خرید و فروخت کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری. سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ سونا 1900 روپے کی کمی سے 104209 روپے ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 10 گرام سونا 1628روپے کی کمی سے 89335روپے ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے  1713 ڈالر فی اونس ہوگیا اور فی تولہ چاندی 10روپے گھٹ کر 1350روپے ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی882 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوگیا۔ انڈیکس کی 46000پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی۔ 100 انڈیکس گھٹ کر 45278 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوگیا۔

واضح رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 157.13 سے بڑھ کر 157.16 روپے پر بند ہوا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔