سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری
کیپشن: The increase in the price of gold continues today

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 89 ہزار 643 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2106 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔