وزیراعظم شہباز شریف کا عید پر اعلیٰ شخصیات سے رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف کا عید پر اعلیٰ شخصیات سے رابطہ
وزیراعظم شہباز شریف کا صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون ، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو عیدالفطر کی مبارک دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا. وزیراعظم شہباز شریف نے ریاست آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو بھی ٹیلی فون کیا اور اہلیان جموں وکشمیرکو عید کی مبارک باد دی، انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر نماز عید کے اجتماعات پر پابندیوں کی مذمت کی، کشمیریوں کو حق استصواب رائے ملنے تک بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے بعدازاں فون پر سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے وزراء اعلی، قائم مقام گورنر بلوچستان کو بھی مبارک باد دی، سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کو کال کی وہ بیرون ملک تھے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بیرون ملک دورے پر ہونے کی وجہ سے وزیراعظم کی بات نہ ہوسکی. وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین، وزراء اعلی کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا. وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی فون کیا اور عید کی مبارک دی . سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو مبارک دی اور فون کرنے پر شکریہ ادا کیا. وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی فون پر گفتگو کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی. اس دوران ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کامیاب دوروں پر وزیراعظم کو مبارک دی. وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارک دی، دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا . وزیراعظم نے وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، محسن داوڑ، خالد مقبول صدیقی، سردار اختر مینگل، علامہ ساجد میر اور خالد مگسی سے بھی فون پر گفتگو کی، عید کی مبارک دی وزیراعظم شہباز شریف نے محمود خان اچکزئی، علی نواز شاہ، شاہ زین بگٹی، اسلم بھوتانی، چوہدری سالک حسین سے بھی فون پر بات کی اور عید کی مبارک دی وزیراعظم نے چوہدری سالک حسین سے چوہدری شجاعت حسین کی مزاج پرسی کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔