بشریٰ بی بی نے مریم نواز کیخلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کردیا

بشریٰ بی بی نے مریم نواز کیخلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کردیا
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مریم نواز کیخلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز شریف کی چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف جھوٹی الزام تراشی کا معاملہ، بشریٰ کی جانب سے مریم نواز کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ضابطہ فوجداری کے تحت کسی شہری کو بدنام کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ بشریٰ بی بی نے مریم نواز کیخلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ، بشریٰ بی بی کی ایماء پر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ، قانونی نوٹس فیصل فرید ایڈووکیٹ کی وساطت سے بھجوایا گیا۔ مریم نواز سے 7 روز میں بشریٰ بی بی سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے یکم مئی کو لاہور میں ایک تقریر میں بشریٰ بی بی کیخلاف جھوٹی اور بےبنیاد الزام تراشی کی، بیان واپس نہ لینے پر مریم نواز کو ضابطہ فوجداری اور ہتکِ عزت سمیت متعلقہ قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کڑی تنبیہ کی گئی ہے۔ مریم نواز کے الزامات پر مبنی تقریر کا متن بھی نوٹس کا حصہ بنایا گیا ہے ۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی مکمل طور گھر کی دہلیز تک محدود باپردہ خاتون ہیں، مریم نواز جان بوجھ کر بشریٰ بی بی اور انکے اہلِ خانہ کو بدنام کرنے کیلئے بدنیتی پر بنی مہم چلا رہی ہیں۔ نوٹس کے مطابق غلط بیانی، محترمہ بشریٰ کیخلاف ہرزہ سرائی اور سیاسی مقاصد کیلئے الزام و دشنام کی منظم مہم پر ضابطۂ فوجداری کے تحت 5 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔