پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،4اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،4اکتوبر 2021
وزیر اعظم نے ‏پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح سیل قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطح کا سیل قائم کیا جائے گا فیس بک اورانسٹاگرام کی سروس ڈاؤن ہوگئی ہے. سرور ڈاؤن ہو نے کی وجہ سے چند ہی منٹ میں صارفین نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ صارفین کو اپنے پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنے آ رہا ہے وزیرِ اعظم عمران خان سے برطانیہ کے ممبرانِ پارلیمنٹ کی ملاقات۔ جس میں لارڈ واجد خان، ناز شاہ اور محمد یاسین شامل تھے پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا۔ پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی بجلی صارفین کو ایک اور بڑا جھٹکا۔ نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔