پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،05 اپریل2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،05 اپریل2021
کرونا وبا ایک روز میں مزید 43 زندگیاں نگل گئی، 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 323 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 96 فیصد رہی، ایکٹو کیسز کی تعداد61ہزار650 ہو گئی، 3 ہزار 587 کی حالت تشویشناک۔۔۔ملک بھر میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ،، ٹرانسپورٹ ہفتہ اور کو اتوار بند رکھی جائے گی۔ گڈز ٹرانسپورٹ سروس اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹ سروس جاری رہے گی، 70 فیصد مسافروں کے لیے ریلوے سروس ہفتے کے 7 روز جاری رہے گی۔۔صوابی میں فائرنگ، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی، ان کی اہلیہ اور دو بچوں کو شہید کر دیا گیا، جج آفتاب آفریدی کے 2 محافظ بھی زخمی، متاثرین پشاور سے اسلام اباد جا رہے تھے، دہشت گرد فائرنگ کرنے کے بعد فرار، وزیراعظم عمران خان کی شدید مذمت، مجرموں کی جلد گرفتاری کا حکم، کہا بہیمانہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔۔۔پولیس نے جج کا قتل دیرینہ دشمنی کا نتیجہ قرار دیدیا،، شہید جج آفتاب آفریدی کے بیٹے نے مخالف فریق پر مقدمہ درج کرا دیا، ڈی پی او صوابی کہتے ہیں فریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی ہے، پہلے بھی کئی افراد قتل ہو چکےطاقتور کےخلاف ہاتھ ڈالنا آسان کام نہیں ہے، یہ لوگ 5،5 کروڑ روپے کے وکیل کرلیتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں سارے کرپٹ اکٹھے ہوگئے ہیں کہ عمران خان کو نکالو، عمران خان اکیلے نہیں لڑسکتا، قوم کو ساتھ لڑنا ہوگا، نواز شریف کو کہہ رہے تھے کہ شیورٹی بانڈز دو، مگر عدلیہ نے باہر بھیج دیا، پہلی بار حکومت قبضہ مافیا کی پشت پناہی نہیں کررہی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔