سندھ جمعہ، اتوار کو ’سافٹ لاک ڈؤان‘ نافذ ہو گا

سندھ جمعہ، اتوار کو ’سافٹ لاک ڈؤان‘ نافذ ہو گا

کراچی (پبلک نیوز) کورونا وائرس کے تیسری لہر کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے جمعہ اور اتوار کو سافٹ لاک ڈؤان نافذ کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ نے نیاحکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سےقبل ہر شہر کے لیے الگ الگ سیف ڈیز مقرر کیےگئےتھے۔ صوبے بھر میں یکساں دنوں میں کاروبار بند رہے گا۔

جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق سندھ میں جمعہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔