ایران نے 8 سال بعد یو اے ای میں اپنا سفیر مقرر کر دیا

ایران نے 8 سال بعد یو اے ای میں اپنا سفیر مقرر کر دیا
ایران نے متحدہ عرب امارات کیلئے 8 سال بعد اپنا نیا سفیر نامزد کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے ابوظبی کے لیے سینئر سفارتکار رضا امیری کو سفیر مقرر کیا ہے ، جو متحدہ عرب امارات میں 8 سال بعد ایرانی سفیر کے طور پر تعینات ہوں گے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے بھی 2016 کے بعد اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سے سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے بھی ایران صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔