عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر الیکشن کمیشن ایکشن میں آگیا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کاروائی شروع کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس 13 دسمبر کو مقرر کردیا۔ یاد رہے کہ 21 اکتوبر 2022 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا تھا ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی ساتھ ہی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔