سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیر ستان میں کارروائی ، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیر ستان میں کارروائی ، 11 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈ ی : سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیر ستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فورسز نے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ، ہلاک دہشت گردوں میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تور حافظ بھی شامل ہے، مارے گئے دہشت گردوں میں دو خود کش بمبار بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعدادمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔