ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جمہوریت دشمنوں کے سیاسی قبرستان سے ملنے والی ممی ہیں. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان میڈیا کے سوالات سے ڈرتے ہیں تنہا بیٹھ کر پریس کانفرنس کرتے ہیں، عمران خان کی جعلی پریس کانفرنس دیکھ کر فلم ردالی یاد آتی ہے. ان کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب جرآت ہے تو صحافیوں کے سامنے پریس کانفرنس کرو ، تمہیں امریکا نے نہیں آصف علی زرداری نے اقتدار سے نکالا، عمران کبھی شکوے ،کبھی الزامات، کبھی دھمکیاں اور کبھی معافیاں مانگتے ہیں.