سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 کا اضافہ
کراچی : پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 286 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 514 روپے ہوگئی ہے۔جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 803 ڈالر فی اونس ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔