چین کی سویڈن سانحہ سمیت ہر قسم کے اسلاموفوبیا واقعات کی شدید مذمت

چین کی سویڈن سانحہ سمیت ہر قسم کے اسلاموفوبیا واقعات کی شدید مذمت
اسلام آباد: پاکستان میں چینی سفارتخانہ نے ترجمان وزارت خارجہ ماؤ ننگ کا بیان ٹویٹ کر دیا. ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین تہذیبوں کے مابین احترام، بقائے باہمی اور سیکھنے کے عمل کو مقدم سمجھتا ہے، چین مختلف مذہبی عقائد پر حملوں، تہذیبوں کے مابین تصادم کی ہر کوشش، اسلاموفوبیا کا مخالف ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلامی تہذیب نے دنیا کی تہذیبوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، مسلمانوں کے عقیدے اور مذہبی جذبات کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے، نام نہاد "آزادی اظہار رائے" کسی صورت تہذیبوں کے مابین تصادم یا نفرت پھیلانے کا بہانہ نہیں ہونا چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔