تحریک انصاف نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

تحریک انصاف نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

لاہور ( پبلک نیوز) تحریک انصاف نے آزادکشمیر میں ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی ہے۔ ن لیگ آزادکشمیر کے سینئر رہنما سردار طاہر اقبال تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ سردار طاہر اقبال کی طویل سیاسی جدوجہد ہے۔ سردار طاہر اقبال کی شمولیت سے تحریک انصاف مظبوط ہوگی۔ ہماری دیگر سیاسی رہنماؤں سے بات چیت چل رہی ہے۔ اہم شخصیات آنے والے دنوں میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی۔ ہم نے آزادکشمیر میں میرٹ کی پامالی کی بات ک۔

انھوں نے مزید کہا کہ راجہ فاروق حیدر نے پہلے سپریم کورٹ میں واردات کی۔ آج راجہ فاروق حیدر ہائیکورٹ میں واردات کرنے جارہے ہیں۔ ہم اس میرٹ کی پامالی کیخلاف سخت مزاہمت کریں گے۔ جانے والی حکومت کو کیا اختیار ہے کہ ججز کی تقرری کرے۔ ججز کی تقرریوں میں پیسہ چل رہا ہے۔ اٹھارہویں گریڈ تک بھی تقرری کا اختیار نہیں۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں بھی باقی ملک کی طرح نگران حکومت ہونی چاہیے۔ نگران حکومت آزادکشمیر میں صاف شفاف الیکشن کروا سکتی ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی نشستیں دو دو سے زیادہ نہیں دیکھ رہا۔ دوسرے فیز کے ٹکٹ جلد اعلان ہونے جارہے ہیں۔ جو لوگ ٹکٹوں کی تقسیم سے مطمئن نہیں ان کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

سردار طاہر اقبال کا کہنا ہے کہ آج میں ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہورہا ہوں۔ آزاد کشمیر میں انصاف کے اداروں کو متنازعہ بنایا جارہا ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے شعبہ تعلیم میں نالائق لوگوں کو مستقل کیا۔ آزادکشمیر کے اندر نظام کو درہم برہم کردیا گیا ہے۔ راجہ فاروق حیدر عدالتوں میں بھی من پسند جج لا رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ زبان خلق یہ کہہ رہی ہے آزادکشمیر حکومت نے میرٹ کی پامالی کی ہے۔ تین تین بار این ٹی ایس فیل ہونے والوں کو مستقل کردیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔