سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ 

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ 

(ویب ڈیسک ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں  4 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے  جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے کا ہوگیا جبکہ   10 گرام سونے کی قیمت 3687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار 270 روپے  ہوگئی ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 43 ڈالر اضافہ ہوا جس کی بعد نئی قیمت 3400 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News