حکومتی اتحادیوں کا وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار، ق لیگ اور ایم کیو ایم کا ساتھ نبھانے کاعزم، ایم کیو ایم وفد نے عمران خان سے ملاقات کی، عمران خان کی کرپشن کےخاتمے کی پالیسی پرحمایت
الیکشن کمیشن کو دکھی روح بننے کی ضرورت نہیں، وفاقی وزیر فواد چودھری کا جواب، کہا پریس ریلیز نہیں اقدامات سے غیرجانبداری ثابت کریں
ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حکومت کو مات دی، اب آزاد کشمیر کا الیکشن بھی جیتیں گے، مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو، کہا مسلم لیگ ن کا کلچر تبدیل ہو گیا
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن ہار گئے، لیکن عمران خان کا بیانیہ جیت گیا، ہارس ٹریڈنگ سے ووٹ لینے والے سیاسی بے شرم بے نقاب ہوگئے
ملک بھر میں مہنگائی کا پارہ پر سے چڑھنے لگا۔ 4مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی میں 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ، سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 14.95 فیصد پر پہنچ گئی، پاکستان شماریات بیورو نے گزشتہ ہفتے کے مہنگائی اعداد و شمار جاری کر دیئے