عمران خان جلد رہا ہوں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا ملاقات کے بعد بڑااعلان

عمران خان جلد رہا ہوں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا ملاقات کے بعد بڑااعلان
کیپشن: عمران خان جلد رہا ہوں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا ملاقات کے بعد بڑااعلان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کےبعد ،میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ انکوائری ہونی چاہیے کہ 9 مئی سے کس کو فائدہ ہوا،بانی پی ٹی آئی عمران خان جلد رہا ہوں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ کے نام فائنل کرنے کے بعد حتمی منظوری کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ انکوائری ہونی چاہیے کہ 9مئی سےکس کو فائدہ ہوا، اس حوالے سے چیف جسٹس سےجوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے ، ایسانظام بنائیں گے کہ عوام کامینڈیٹ چوری نہ ہو۔

بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے تھے۔

ملاقات میں خیبر پختونخواہ کی سیاسی صورتحال سمیت صوبائی کابینہ کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین کی آمد کے موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کے لیے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزراء، مشیر اور معاون خصوص کی فہرست تیار کی ہے جس پر پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں منظوری لی جائی گی۔

فہرست میں پشاور ڈویژن سے مینا خان آفریدی،قاسم علی شاہ، فضل شکور خان،تیمور سلیم جھگڑا اور میاں خلیق الرحمان فائنل کئے گئے ہیں جبکہ ملاکنڈ ڈویژن سے شفیع آللہ،شکیل خان،ڈاکٹر امجد علی،فضل حکیم اور ریاض خان کے نام شامل ہیں۔

اسی طرح ہزارہ سے تاج محمد ترند،ارشد ایوب اور مردان سےظاہر شاہ طورو فیصل ترکئی،عبدلکریم تورڈھیراور عاقب آللہ کے نام شامل ہیں، بنوں سے زاہد اللہ وزیر، کوہاٹ سے افتاب عالم ایڈوکیٹ اور چارسدہ سے عارف احمد زئی کا نام بھی شامل ہیں۔