مصطفیٰ قتل کیس:ارمغان کی جیل میں سکیورٹی سخت،4کیمرے نصب،24گھنٹےنگرانی

مصطفیٰ قتل کیس:ارمغان کی جیل میں سکیورٹی سخت،4کیمرے نصب،24گھنٹےنگرانی
کیپشن: مصطفیٰ قتل کیس:ارمغان کی جیل میں سکیورٹی سخت،4کیمرے نصب،24گھنٹےنگرانی

ویب ڈیسک:مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی دوران قید سیکورٹی سخت کردی گئی۔ حکام کی جانب سے ارمغان کےلاک اپ میں 4کیمرے نصب کردئیےگئے۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزم ارمغان کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے،ملزم ارمغان کے سیل میں چار کیمرے لگادیے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ لاک اپ میں لگے کیمروں کو اعلیٰ افسران براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں،پولیس افسران کا عملے کو حکم دیا گیاہے کہ ملزم ارمغان کے سیل کے باہر ہر وقت ایک اہلکار تعینات رہے گا۔

Watch Live Public News