(ویب ڈیسک ) بنوں میں ہونے والے افسوسناک دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 13 افراد کی اجتماعی نمازِ جنازہ انتہائی رقت آمیز مناظر کے ساتھ اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں شہداء کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، مقامی افراد اور سیکیورٹی حکام سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے دوران ہر آنکھ اشکبار تھی، جبکہ شہداء کے لواحقین غم سے نڈھال نظر آئے۔
خیال رہے کہ بنوں کینٹ پر خارجیوں کا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا۔چار خودکش بمباروں سمیت تمام 16 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔ مایوس حملہ آور خارجیوں نے بارودی مواد سے لدی 2 گاڑیاں کینٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دیں، خودکش دھماکے سے چھاؤنی کی دیوار کا ایک حصہ گرا ۔اس دوران ایک مسجد شہید اوررہائشی عمارت تباہ ہو گئی ۔مسجد اور عمارت گرنے سے تیرہ بے گناہ شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔