لاہور ( ویب ڈیسک ) مائرہ کی پاکستان آنے اور جان سے ہاتھ دھونے کی کہا نی بہت دلچسپ اور عبرتناک ہے ٗ وہ دو ماہ قبل ایک کزن کی شادی میں شرکت کیلئے اپنی والدہ کے ہمراہ پاکستان آئی ٗ یہاں پر اس کا دوستوں کا ایک گروپ بن گیا اور اس نے فیصلہ کیا کہ وہ کچھ عرصہ مزید لاہور میں رہنا چاہتی ہے کیونکہ اسے لاہور زندگی بہت اچھی لگی ٗ اس کی والدہ واپس برطانیہ چلی گئی مگر مائرہ یہاں ہی رک گئی مگر اسی دوران پاکستان برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل ہو گیا۔عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے بعد اگر مائرہ پاکستان سے برطانیہ جاتی تو اسے دس دن کیلئے قرنطینہ میں رہنا پڑنا تھا اور ساتھ ہی 3 لاکھ 71 ہزار روپے برطانوی حکومت کو ادا کرتے تھے ٗ مائرہ کے مطابق یہ دس دن کیلئے کسی برے ہوٹل میں رہنے کیلئے بہت زیادہ پیسے ہیں ٗ مائرہ نے یہ پیسے بچانے کیلئے پاکستان میں مزید کچھ عرصہ رہنے کا فیصلہ کیا۔مگر یہ فیصلہ ماہرہ کیلئے بہت برا ثابت ہوا کیونکہ اسی دوران اس کے دوستی کے گروپ میں کچھ لوگوں نے اسے ہراساں کرنے شروع کر دیا ٗ ماہرہ نے اس ہراسانی کیخلاف لاہور کے پولیس سٹیشن میں تین درخواستیں دیں مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا ٗ مائرہ انتظار میں تھی کہ شاید اگلے ماہ برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں سے نکال دے اور وہ پیسے بچا کر برطانیہ واپس چلی گئی ٗ مگر ایسا نہ ہو سکا اور پیر مائرہ کو ڈیفنس کے ایک گھر میں اس کے کمرے میں صبح سحری کے بعد قتل کر دیا گیا۔ہمسائیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے چیخوں کی آوازیں سنی اور پھر دو گولیاں چلیں مگر جب تک پولیس آئی مبینہ طور پر چار افراد مائرہ کو قتل کر کے فرار ہو چکے تھے۔ مائرہ کے قتل کے شعبہ میں اس کے دو دوستوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ٗ پولیس نے چار ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ٗ مائرہ کی لاش اس کے کمرے سے ملی اور اس کے چچا کے مطابق اسے صبح چار سے پانچ بجے کے دوران قتل کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ مائرہ کے ساتھ شادی کے خواہشمند تھے ٗ مگر مائرہ کا ان دونوں سے شادی کا کوئی ارادہ نہ تھا ۔ایف آئی آر نے مائرہ کے چچا نے جو تفصیلات بتائی ہیں ان کے مطابق مائرہ اپنی دوست اقرا کے ساتھ ڈیفنس فیز فائیو کی رہائشی تھی اور اس نے اپنے چچا کو بتایا تھا کہ اسے شادی نہ کرنے پر دو دوست دھمکیاں دے رہے ہیں ٗ چچا نے منصوبہ بنا رکھا تھا مگر اس سے قبل ہی مبینہ طور پر ان دونوں نے اپنی دو دوستوں کے ساتھ مل کر مائرہ کو قتل کر دیا۔