سونے کی فی تولہ قیمت میں  اب تک کا بڑا اضافہ 

سونے کی فی تولہ قیمت میں  اب تک کا بڑا اضافہ 

(ویب ڈیسک ) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اب تک کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا فی تولہ 7800 روپے مہنگا ہوگیا ۔جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت  3 لاکھ 50 ہزار روپے  ہوگئی ہے جبکہ   10 گرام سونا 6687 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 68 روپے کا ہوگیا ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 76 ڈالر مہنگا ہوکر 3316 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

Watch Live Public News