پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،05 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،05 اکتوبر 2021
پیپلزپارٹی نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کے لئے سیل بنانےکا فیصلہ مسترد کردیا،نئیربخاری کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی سیل اپنوں کو بچانے کا طریقہ ہےجس کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی، جے آئی ٹی کی تشکیل اور پیپرز میں شامل کابینہ ارکان سے فوری استعفے کا بھی مطالبہ پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا پینڈورا پیپرز پر ردعمل، وزیراعظم سے کابینہ تحلیل کرنے کا مطالبہ،کہا دراصل یہ حکومت ہی آف شور ہے،کرپشن فری پاکستان اور احتساب کے نعرے کھوکھلے قرار،ہیں،حافظ حمداللہ نے کہاحکومت بتائے کہ چینی اور آٹا چوروں کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 11 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت ہوگا،اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری ، الیکٹرول ریفارمز، ای وی ایم سے متعلق مشاورت ہوگی،ملک میں بڑھتی مہنگائی کا بھی جائزہ لیا جائے گا پیپلزپارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مسترد کردیا،شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عوام پر مہنگائی کی بمباری کر رہے ہیں،غریب کے لئے ایک بلب روشن کرنا بھی مشکل بن جائے گا،کہا بلاول بھٹو ہی عوام کومشکلات سے نجات دلائیں گے الیکشن کمیشن میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت،سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دینے کے لیے نیا قانون بنا رہی ہے،6 ماہ میں انتخابات ممکن ہیں، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔