ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا ایسا لگتا ہے کہ امریکہ نے روس اور بھارت کو کھو دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤںٹ سے بھارت اور روس کے تعلقات سے متعلق اہم ٹویٹ کیا، امریکی صدر نے لکھا کہ ’’ ایسا لگتا ہے کہ امریکہ نے روس اور بھارت کو کھو دیا ہے۔
مزید اپنے اس ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ بھارت اور روس گہرے اور تاریک ترین چین کی جانب چلے گئے ہیں، اپنے اس ردعمل کے آخر میں امریکی صدر نے دونوں ممالک کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’’ روس اور بھارت کے روشن مستقبل کے لئے دعاگو ہوں۔‘‘
