سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

سونے کی قیمت میں بڑی کمی 
کیپشن: سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 36 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 430 ڈالر ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News