’’شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے‘‘

’’شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے‘‘

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے، ریسنگ روم کا ماحول بہت حوصلہ افزاء ہے، لڑکے سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔

مصباح الحق نے کہا نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم کے لیے ہر جیت بہت اہم ہے، سنچورین اور وانڈررز کی پچز جنوبی افریقی کنڈیشنز کی حقیقی ترجمانی کرتی ہیں، ان باؤنسی پچز پر ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کا سنچری کرنا بہت خوش آئند ہے، یقین ہے کہ ہمارے باؤلرز تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین کم بیک کریں گے۔

مصباح الحق نے مزید کہا مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، شاداب خان کے متبادل سمیت ٹیم کمبی نیشن کے لیے جو تبدیلی ضروری ہوئی، کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔