وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 100سے زائد حلقوں میں امیدوار تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. اجلاس میں طے کیا گیا کہ منحرف ارکان کے حلقوں میں جلسے کیے جائیں گے اور عمران خان وہاں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے. ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے والے ارکان کو آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹس دینے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ منحرف ارکان کے حلقوں میں متبادل امیدواروں کے لیے بھی مشاورت شروع کر دی گئی ہے، آئندہ انتخابات میں انتخابی اتحاد سے متعلق بھی غور کیا جائے گا. پارلیمانی بورڈ کے بعض ممبران نے انتخابی اتحاد کرنے کی تجویز بھی دی ہے جبکہ بعض ممبران نے انتخابات میں کسی سے بھی اتحاد نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے. اجلاس میں انتخابی اتحاد سے متعلق فیصلے پر مزید مشاورت پر اتفاق کیا گیا ہے. اجلاس میں پی ٹی آئی قائدین نے تمام انتخابی حلقوں میں امیدوار نامزد کرنے پر بھی اتفاق کیا. چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم پر بھی مشاورت کی اور طے کیا عوامی رابطہ مہم میں منحرف ارکان کے حلقوں میں جلسے کیے جائیں گے، چئیرمین عمران خان منحرف ارکان کے حلقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے.