سونا آؤٹ آف کنٹرول، قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سونا آؤٹ آف کنٹرول، قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
کیپشن: Gold out of control, price increases by thousands of rupees

ویب ڈیسک: عالمی گولڈ مارکیٹ اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 44 ڈالر کے اضافے سے 2350 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔