بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر

بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر
کیپشن: بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر

ویب ڈیسک: بلوچستان حکومت نے صوبے میں ایرانی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 280 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ مقررہ نرخ سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرول سرکاری نرخ پر فروخت کیا جائے گا اور یہ صرف صوبے میں دستیاب ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ منیر احمد درانی نے کہا کہ قیمتوں کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ایرانی پیٹرول کی فروخت اور تقسیم کے نظام کو منظم کیا جائے گا تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بعض عناصر نے ایرانی پیٹرول 300 سے 360 روپے فی لیٹر تک فروخت کرنا شروع کر دیا تھا، جس کے باعث عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

بلوچستان کی طویل ایرانی سرحد کی وجہ سے صوبے میں بڑی مقدار میں سستا ایرانی پیٹرول دستیاب ہے، جس پر مقامی روزگار بھی منحصر ہے، اور حکومت اس غیر رسمی تجارت کو منظم کر کے قیمتوں میں استحکام لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Watch Live Public News