پاک افغان سرحد پر بدلتی سکیورٹی صورتحال، وزیر اعظم حرکت میں آ گئے

پاک افغان سرحد پر بدلتی سکیورٹی صورتحال، وزیر اعظم حرکت میں آ گئے
پشاور ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کواٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کو پاک افغان سرحد پر بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کواٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ کےپی محمود خان بھی ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ وزیراعظم کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ضم ہونے والے اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں، پاک افغان انٹرنیشنل سرحد پر بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے بارڈر کنٹرول اور بیرونی سکیورٹی کے لیے حقیقت پسندانہ اقدامات کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نے کورونا ،ٹڈی دل، انسداد پولیو مہم اور شجرکاری مہم میں سول انتظامیہ کی مدد، سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں فوج کے کردار کی تعریف کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔