ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ نےارشد شریف کے کینیا میں قتل ہونے کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنانے کی حامد میر کی درخواست پر سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔
تفصیلا ت کے مطابق ارشد شریف کے کینیا میں قتل ہونے کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنانے کی حامد میر کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کی۔
درخواست گزار صحافی حامد میر اپنے وکیل شعیب رزاق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ میں کیس کا کیا ہوا؟سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق کیس نہیں۔
شعیب رزاق نے کہا کہ سپریم کورٹ میں صحافیوں کے بنیادی حقوق سے متعلق کیس ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کوئی ایک ایسا حکم بتا دیں کہ جس میں سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کی بات کی ہو۔
شعیب رازق نے سپریم کورٹ کے 17 مارچ کا حکم نامے کا حوالہ دیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس آرڈر میں نہیں لکھا کہ جوڈیشل کمیشن کہیں بھی انڈر کنسیڈریشن ہے، کمیشن بنانا ہمارا کام نہیں یہ حکومت کا کام ہے۔
چیف جسٹس نے سرکاری وکلاء سے استفسار کیا کہ آپ انکوئری اینڈ کمیشن ایکٹ کے تحت کمیشن بنائیں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔