ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

(ویب ڈیسک )   عالمی منڈی سمیت پاکستان بھر  میں سونے کی قیمت میں بڑا  اضافہ  ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی  فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد   سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح  10 گرام سونے  کی قیمت میں  1114 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت  3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے  ہوگئی ہے۔

ادھر عالمی منڈی میں   سونے  کی قیمت میں  13 ڈالرکا اضافہ ہوا ہے جس سے نئی قیمت  3366 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News