سوشل میڈیا پر لیگی رہنماء طلال چوہدری کی وائرل ویڈیو پر جیالوںکا شدید ردعمل، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلال چوہدری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں نازیبا زبان کا استعمال کر رہے ہیں.
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ردعمل دیتے ہوئے جاوید نایاب لغاری کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری گالی گلوچ کی سیاست تمھارے لیڈران نے نوے کی دھائی میں شروع کی اور بعد میں مافیاں مانگی۔ اب تم پھر شروع کروگے بعد میں مافیاں مانگوگے۔ ہماری لیڈرشپ نے ہمیشہ غیرت اور عزت کی سیاست کی ہے اور ہمیں اس کی تلقین کی ہے۔ معافی مانگو ورنہ ہمیں ہر طرح کا جواب دینا آتا ہے.
یہ طلال چوہدری صاحب ہیں ، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ، کچھ عرصہ پہلے تنظیم سازی کے دوران انہیں بھی بتی بنا دیا گیا تھا ۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ بازاری زبان گنبد خضری کے سامنے کھڑے ہو کر کی گئی۔ @MaryamNSharif @NawazSharifMNS @pmln_org @betterpakistan @BBhuttoZardari pic.twitter.com/eNEVC7bhj4
— Sabookh Syed | سبوخ سید (@SaboohSyed) December 5, 2021
نصیر میمن کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری کی بازاری زبان سن کر اندازہ ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا یہ حال کیوں ہوا ہے. اگر تنظیم کی نمائندگی اس طرح کے تعفن زدہ زبانیں کریں گی تو برے وقت میں ان کے ساتھ کوئی ساتھ نہیں کھڑا ہوگا. ان رویوں نے سیاست کو گٹرخانہ بنا دیا ہے.
طلال چوہدری کی بازاری زبان سن کر اندازہ ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا یہ حال کیوں ہوا ہے. اگر تنظیم کی نمائندگی اس طرح کے تعفن زدہ زبانیں کریں گی تو برے وقت میں ان کے ساتھ کوئی ساتھ نہیں کھڑا ہوگا. ان رویوں نے سیاست کو گٹرخانہ بنا دیا ہے https://t.co/ynCl0jiE1C
— Naseer Memon (@nmemon2004) December 6, 2021
معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن والے طلال چودہدی کی زبان کو لگام دیں ، پیپلزپارٹی کے جیالے اپنی قیادت کے خلاف غیر مہذب زبان پرداشت نہیں کرینگے ، ہم نے ایسی ہی زبان میں جواب دیا تو ن لیگ کو بہت تکلیف ہوگی ، طلال چوہدری کے کردار کی وجہ سے ن لیگی کارکن ان کی پٹائی کرتے ہیں.
فیصل کریم کنڈی نے کہا طلال چوہدری ہم پر غصہ نکالنے کی بجائے اپنے بھگوڑے لیڈر کو واپس بلائیں، پنجاب بزدلوں کا نہیں بہادروں کا صوبہ ہے ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے ن لیگ کی بوکھلاہٹ قابل دید ہے ، پی ٹی آئی شکست کے خوف سے میدان سے بھاگ چکی اب سرکس کے شیروں کی باری ہے . ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے جیالے شیر کے جبڑے سے اپنی نشستیں نکالیں گے .