تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کوکمیشن بنانے کا خط لکھا تھا ، شہبازشریف

تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کوکمیشن بنانے کا خط لکھا تھا ، شہبازشریف
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سینئرصحافی اوراینکرپرسن ارشدشریف کا قتل افسوسناک ہے ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا جرنلسٹ سیفٹی فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات کیے جا رہے ہیں کیونکہ آزادی اظہار رائے معاشرے اور ملک کیلئے اہم ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی زندگی کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات حکومت کی ترجیح ہے جب کہ صحافی ارشد شریف کی قتل کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کے لیے خط لکھا تھا۔ وزیر اعظم نے کا کہنا تھا کہ صحافی میرے دل کے قریب ہیں اور صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا جو کہ افسوسناک ہے۔ صحافیوں کے لیے فرائض کی انجام دہی کے دوران تحفظ اہم ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اظہار رائے کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔