آرمی چیف کا وادی تیراہ کا دورہ ، فوجی دستوں کے ساتھ دن گزارا

آرمی چیف کا وادی تیراہ کا دورہ ، فوجی دستوں کے ساتھ دن گزارا
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے وادی تیراہ کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں فوجی دستوں کے ساتھ دن گزارا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو فیلڈ کمانڈر نے آپریشنل تیاریوں اور مغربی سرحد کے مینجمنٹ رجیم کے مطابق بارڈر کنٹرول انتظامات سے آگاہ کیا گیا، افسروں اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا ۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ قبائلی عوام اور سیکورٹی فورسز کی بیش بہا قربانیوں کی بدولت ریاست کی عملداری قائم ہوئی، پائیدار امن اور استحکام تک قوم کہ حمایت سے دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔