ڈیرہ بگٹی:سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ بگٹی:سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، آپریشن میں ’’ فتنہ الہندوستان‘‘ کے 5 دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔

ہلاک دہشت گرد بھارت کے منظورِ نظر نیٹ ورک سے تعلق رکھتے تھے، دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

دہشت گرد مقامی سطح پر متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تیز کردی گئیں، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بھارتی  حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان  کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کا آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی  کی۔

اپنے بیان میں کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔

 دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج  پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکیورٹی فورسز کی ڈیرہ بگٹی میں بروقت کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 5 بھارتی دہشتگردوں کا خاتمہ ملک دشمن عناصر کو سخت پیغام ہے، بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کا خاتمہ ریاست کی بڑی کامیابی ہے۔

ملکی سلامتی کے لیے فورسز کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی،دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر فورسز کو سلام ہے۔ 

Watch Live Public News