ویب ڈیسک:ڈبلیو ڈبلیو ای نے معروف ریسلر جان سینا کے کیریئر کے آخری میچ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ سینا 13 دسمبر کو Saturday Night’s Main Event میں اپنا آخری مقابلہ گنتھر کے خلاف لڑیں گے۔
گنتھر کیسے منتخب ہوئے؟
گنتھر نے LA نائٹ کو شکست دے کر Last Time Is Now ٹورنامنٹ جیتا، جو 16 ریسلرز پر مشتمل ایک مہینہ طویل مقابلہ تھا۔ اس جیت کے ساتھ انہیں سینا کے آخری حریف ہونے کا اعزاز ملا۔
گنتھر کو شروع سے ہی فیورٹ سمجھا جا رہا تھا، کیونکہ وہ اس وقت WWE کے مضبوط ترین پرفارمرز میں سے ایک ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گنتھر نے اسی سال جولائی میں گولڈ برگ کا آخری کیریئر میچ بھی جیت کر ختم کیا تھا، جس سے جان سینا کے مقابلے کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔
یہ میچ سینا اور گنتھر کے درمیان پہلا سنگلز مقابلہ ہوگا، گنتھر کے لیے یہ اپنے کیریئر کا بڑا لمحہ ہو سکتا ہے، جان سینا کے لیے یہ 23 سالہ شان دار سفر کا آخری باب ہوگا۔
جان سینا کا شاندار کیریئر
سینا نے 2002 میں WWE میں قدم رکھا اور دو دہائیوں تک ’رِنگ‘ میں اپنی مقبولیت کا جھنڈا گاڑا، 13 دسمبر کو گنتھر کے خلاف میچ میں وہ اپنے طویل، کامیاب اور تاریخی کیریئر کا اختتام کریں گے۔ WWE کے شائقین اس آخری مقابلے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔