وزیر اعظم  کی اسلام آباد میں امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیر اعظم  کی اسلام آباد میں امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف  نے ترلائی، اسلام آباد میں امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیرِ اعظم  نے دھماکے میں شہادتوں پر گہرے دکھ اور رنج، اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم  نے شہداء کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات، واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کے فوری تعین کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم کی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت اور وزیر صحت کو خود نگرانی کرنے کا حکم دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داران کو تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے.ملک میں شر پسندی اور بدامنی پھیلانے کی ہر گز کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

Watch Live Public News