مشہور گلوکارہ کی بلی 22 ارب روپے سے زیادہ کی مالک

مشہور گلوکارہ کی بلی 22 ارب روپے سے زیادہ کی مالک
معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بلی اولیویا بینسن نے دنیا کے تیسرا امیر ترین پالتو جانور کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل اباؤٹ کیٹس ڈاٹ نے ایک فہرست جاری کی ہے کہ جس میں مشہور پالتو جانوروں اور ان کے مالکان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کا تجزیہ کرکے تخمینہ لگایا گیا تھا کہ ہر جانور فی انسٹاگرام پوسٹ پر کتنے روپے کما سکتا ہے ۔ اولیویا بینسن کے معاملے میں انسٹاگرام سے باہر کی دنیا کے پراجیکٹس کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے اور تخمینہ لگایا گیا ہے کہ یہ بلی 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز (22 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی مالکن ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اولیویا نے انسٹاگرام سے باہر کی دنیا میں بے مثال کامیابی حاصل کی ہے اور ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ متعدد میوزک ویڈیوز کا حصہ بن کر دولت کمائی ہے ۔ یہ بلی متعدد اشتہارات کا بھی حصہ بنی ہے جب کہ سوشل میڈیا پر بہت ہی مقبول بھی ہے جہاں اس کے نام سے متعدد فین کلبز بھی موجود ہیں۔ مگر اس فہرست میں نمبرون پوزیشن ایک جرمن شیپرڈ کتے Gunther VI نے حاصل کی ہے جو ایک 50 کروڑ ڈالرز مالیت کے ٹرسٹ سے مستفید ہورہا ہے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔