وزیر اعظم کا ٹیکس کی رقم بچانے کے لئے پروٹوکول میں کمی کا فیصلہ، ان کا کہنا ہے کہ سرکاری اخراجات پر پروٹوکول بند ہونا چاہیے، وزرائے اعلیٰ، گورنر اور وزراء کے و پی ٹی آئی کے پروٹوکول میں کمی کررہا ہوں۔ سندھ حکومت کا بڑی عید پر سرکاری ملازمین کیلئے بڑا تحفہ، 20 فیصد تنخواہیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ انتخابی اصلاحات پر ن لیگ کی اے پی سی اپوزیشن کے اختلافات کی نذر ہوگئی۔ شہبازشریف نے اختلافات کی بناء پر اے پی سی خاموشی سے منسوخ کردی۔ ہاکی ورلڈ کپ 1994 کے ہیرو نوید عالم کینسر میں مبتلا ہو گئے۔ اولمپئن نوید عالم کو بلڈ کینسر کی تشخیص شوکت خانم ہسپتال میں ہوئی۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ٹریفک کھلواتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔