لاہور: بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیاکپ کا بائیکاٹ کرسکتاہے. بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو باقی بورڈز نے مسترد کردیا ، تمام ممبرز نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے مؤقف کی حمایت کردی ہے ، بی سی سی آئی چاہتاہے کہ ٹورنامنٹ ایک ہی وینیو پر ہو،وینیوسری لنکا ہوگا،بی سی سی آئی سمیت باقی بورڈزکامؤقف ہےکہ دو وینیو پر لاجسٹک سمیت اخراجات زیادہ آئیں گے، سری لنکا،افغانستان اوربنگلہ دیش کی بھارت کی حمایت کےبعد پاکستان تنہا ہوگیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ باقی بورڈز کی حمایت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کرسکتاہے،ایشیا کپ کےوینیواور شیڈول کا حتمی اعلان اے سی سی اجلاس میں ہوگا،اے سی سی اجلاس رواں مہینےورچوئلی یا دبئی میں ہونے کاامکان ہے،اجلاس میں صرف رسمی کاروائی ہونا باقی ہے،پی سی بی کواندازہ ہے کہ اجلاس میں کوئی بھی بورڈ انکی حمایت نہیں کرے گا ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے پر ٹورنامنٹ سے بائیکاٹ کا عندیہ دے چکے ہیں ۔ ذرائع اےسی سی کے مطابق پاکستان کے پاس دوآپشنز ہیں ،یا تو نیوٹرل وینیوپرکھیلیں یا پھربائیکاٹ کریں، پاکستان کی ٹورنامنٹ سے دستبرداری کےبعد براڈ کاسٹرز معاہدےپرنظرثانی کریں گے ۔ بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ اس سال ایشیا کپ شاید نہ کھیلا جائے، پاکستان کےبائیکاٹ کی صورت میں براڈکاسٹرز ٹورنامنٹ کے لئے وہ معاہد ہ آفر نہیں کریں گےجوپہلےکیا تھا،ایشیا کپ نہ ہونے کی صور ت میں بی سی سی آئی 4یا5 ملکی ٹورنامنٹ کرانےکاپلان کررہاہے، 5 ملکی ٹورنامنٹ انڈیا میں کھیلا جائے گا ۔