عیدالاضحیٰ پر جانور کٹائی کی ریٹ لسٹ جاری

عیدالاضحیٰ پر جانور کٹائی کی ریٹ لسٹ جاری

(ویب ڈیسک ) میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے  عیدالاضحیٰ  پر جانور کٹائی کی ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی۔

میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن  کی ریٹ لسٹ کے مطابق اونٹ کٹائی کا ریٹ 70 ہزار روپے،3 من تک بچھیا کی کٹائی کا ریٹ 20 ہزار روپے جبکہ   بکرا کٹائی کا ریٹ 10 ہزار روپے سے شروع ہوگا۔

میٹ مرچنٹس ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ  وزنی جانوروں کی کٹائی کی اجرت مقامی قصاب طےکریں گے۔

چیئرمین کنزیومررائٹس کونسل شکیل بیک کا کہنا ہے کہ بکرا کٹائی کا ریٹ 3 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔گائے کٹائی کا ریٹ 10 سے 15 ہزار ہونا چاہیے جبکہ اونٹ کٹائی کا ریٹ 40 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

موسمی قصائیوں کی انٹری :

دوسری جانب پیشہ ور قصائیوں کی قلت کے باعث موسمی قصائی ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں۔  یہ افراد عمومی طور پر اجرت پر مزدوری کرنے والے ہوتے ہیں جو عید کے ایام میں عارضی طور پر قصائی کا کردار ادا کرتے ہیں۔یہ لوگ پیشہ ورقصائیوں کے مقابلے میں   30 سے 50 فیصد کم معاوضہ لیتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں متوسط اور نچلے طبقے کے علاقوں میں خاصی طلب حاصل ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ  نرخوں میں بے تحاشہ اضافے نے ان کے لیے سنت ابراہیمی کی ادائیگی مشکل بنا دی ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ  قصائیوں کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام افراد بھی قربانی کی سعادت سے محروم نہ رہیں۔

Watch Live Public News