پی ٹی آئی سرکار، آریا پار، فیصلے کی گھڑی کا انتظار، وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے، پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر ارکان کو اعتماد میں لیا، اجلاس میں ایک سوبہتر ارکان نے شرکت کیقومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس آج دن 12.15 پر ہو گا، اجلاس 2 نکاتی ایجنڈے پر ہو گا جس میں وزیراعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینگے، وزیرخارجہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کرینگے، ووٹنگ کیلئے ایوان کی ڈویژن کی جائے گی، ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی جائینگیوزیر اعظم عمران خان کا اعتماد کے ووٹ کا دن، حکومتی و اتحادی ارکان کا مشترکہ ناشتہ ہوگا، تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو ناشتہ کی دعوت،وزیر اعظم بھی شریک ہوں گے، مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی ،عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کو ناشتہ کی دعوت، پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کا ناشتہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگارات گئے باغ کورنگی کراچی میں سی ٹی ڈی کا حساس ادارے کی اطلاع پر کارروائی، مقابلے کے بعد ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر ہلاک ، ساتھی فرار، ہلاک ملزم کی شناخت اعظم عرف گنجا کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزم ایم کیو ایم لندن کے جنید بلڈوگ ٹیم کا اہم کارندہ تھا، سی ٹی ڈی حکام24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے38مریض جاں بحق، 24 گھنٹوں میں ملک میں 1,714افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار