پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12 بجے، 07 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12 بجے، 07 مارچ 2021
عمران خان وزیر اعظم برقرار ٗ قومی اسمبلی اجلاس میں 178 ارکان نے اعتماد کا ا ظہار کر دیا ٗ 2018ء کے عام انتخابات میں نسبت 2زائد ووٹ لئے۔سپیکر اسد قیصر نے وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ لینے کا اعلان کیا ٗ عمران خان کی کامیابی پر تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان میں ڈسک بجا کر شاندار جشن منایا۔عمران خان اعتماد کا ووٹ لیتے ہی اپوزیشن پر برس پڑے ٗ کہا زرداری 10پرسنٹ ٗ مولانا 2نمبر آدمی ٗ نواز شریف لٹیرا ہے۔ جس طرح سینٹ الیکشن میں شرمندگی کا باعث بنا ٗ لوگوں کو خریدنے کیلئے بکرا منڈی لگی تھی ٗ جو مرضی ہو جائے ٗ این آر او نہیں دوں گا۔ آخری اوور کی آخری گیند تک مقابلہ کرتا رہوں گا۔علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود تحریک انصاف کے دو ایم این ایز سامنے آگئے ٗ محمد جمیل اور فہیم خان کی وزیر اعظم سے ملاقات۔واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ٗ عمران خان پر مکمل اعتماد ہے ٗ مرتے دم تک ساتھ رہیں گے ٗ دا من صاف ہے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے پر ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کی مبارکباد ٗ کہا ایوان نے آپ کو اعتماد دیا ہے ٗ اب یہ اعتماد قوم کو لوٹائیں ٗ امید ہے آپ کے قوم سے و عدے وفا ہوں گے ٗ وزیر اعظم صاحب تبدیلی کیلئے آگے بڑھیں ٗ اتحادی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔مالشئے قسم کا مریض نہیں ہوں ٗ شیخ رشید کہتے ہیں عمران خان نے تباہ معیشت کو استحکام دیا ٗ جس طرح عمران خان نے کام کیا ماضی میں کسی حکمران نے نہیں کیا ٗ اپوزیشن میں دن لمبے ہوتے ہیں۔وزیر اعظم سے درخواست کی کہ عام آدمی کو ساتھ لیکر چلیں ٗ موجودہ حالات میں تنخواہ دار طبقے کا گزارا نہیں ہو رہا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔