وزیراعظم شہباز شریف سےآرمی چیف کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سےآرمی چیف کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف سےآرمی چیف کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی  ملاقات کی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، آرمی چیف نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم اور چیف آف آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی امور سے متعلق بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف کی زیر صدارت 263 ویں کور کمانڈر کانفرنس کے دوران فورم نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ  بدقسمتی ہے  مفاد پرست عناصر کی توجہ سیاسی عدم استحکام  پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔

کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں،  قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کوزبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

کور کمانڈرکانفرنس کے دوران فورم نے عزم کیا کہ”پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی“۔