پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،7مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،7مئی2021

کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے متعلق سندھ حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے ہفتہ کو بھی کاروباری سرگرمیاں بحال رکھنے کی اجازت دے دی ہے

پاکستان کا ایک اور اعزاز، وطن عزیز کی بیٹی عروبہ فریدی صرف 23 سال کی عمر میں ایروسپیس انجینئر بن گئیں

پاکستان نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ پہلی بار کورونا وائرس کی ویکسین کی پاکستان میں شروع کر دی گئی ہے اور ساتھ پیکنگ کا عمل بھی پاکستان میں ہی طے پائے گا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بورڈ امتحانات کے حوالے سے اصولی فیصلہ کا اعلان کر دیا ہے

لندن میں ایک ایسا سوئمنگ پول تیار کر لیا گیا ہے جس کے آر پار دیکھا جا سکتا ہے۔ سکائی پول کے نام سے منسوب کیا جانے والا یہ پول مخصوص تکنیک کے ساتھ مضبوط اور شفاف پلاسٹک سے بنایا گیا ہے۔ نائن ایلمز بزنس ڈسٹرکٹ کی دوبلند ترین عمارتوں کے بیچوں بیچ یہ سوئمنگ پول تقریباً 115 فٹ بلندی پر قائم کیا گیا ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔