صدر پاکستان, وزیر اعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد

صدر پاکستان, وزیر اعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد
لاہور: پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑا لمحہ ہے، سب کو مبارک ہو اور پاکستان ، نیدرلینڈز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے۔ دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ شاہین آفریدی نے بہترین بولنگ کی، وہ ایک نگینہ ہیں، اللہ جانتا ہے کہ ہمیں اوپر آنے کے لیے اس خوشخبری کی کتنی ضرورت تھی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی سیمی فائنل میں فتح کی امید کا بھی اظہار کر دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔